9 مارچ 2013 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر نے کہا کہ جب تک انصاف کے لئے جد وجہد اور خود انصاف باقي ہے اس وقت تک ونيزوئيلا کے صدر آنجہاني ہوگو شاويز بھي زندہ رہيں گے

ابنا: صدر احمدي نژاد نے کاراکاس ميں بوليويا کے صدر اوو موراليس سے  ملاقات ميں ونيزوئيلاکے صدر کے انتقال پر ان کو تعزيت پيش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہوگو شاويز کے دوست اور ساتھي کاراکاس ميں ايک جگہ اکٹھا ہوئے ہيں اور اس عظيم اجتماع کا پيغام يہ ہے کہ شاويز زندہ ہيں اور ان کا مشن بھي جاري رہے گا - صدر ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا کہ آج لاطيني امريکا کا علاقہ بيدار ہوچکا ہے اور ماضي کے برخلاف اس علاقے ميں امپرياليسم کا اثر کم ہوچکا ہے -انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل ميں ہوگو شاويز کا   کردار اہم  رہا ہے - بوليويا کے صدر موراليس نے بھي کہاکہ ہوگو شاويز کا انتقال ايک غم انگيز حادثہ ہے -  انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہوگو شاويز ہمارے درميان نہيں ہيں ليکن وہ ہماري قوموں کي روح اور دلوں ميں زندہ ہيں اور ان کے مشن کو جاري رکھا جانا چاہئے - بوليويا کے صدر نے اس ملاقات ميں  ايران کے عوام کي امپرياليسم مخالف انتھک جد و جہد کي بھي تعريف کي اور کہا کہ بوليويا ايران کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ اتحاد کا ہاتھ بڑھائے ہوئے ہے تاکہ امپرياليسم مخالف جد و جہد جاري رہے -اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر احمدي نژاد ، وينزوئيلا کے صدر کي آخري رسومات ميں شرکت کے بعد کاراکاس سے واپس تہران روانہ ہوچکے ہيں.

.....

/169